پاکستان کا 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھا جائے گا اور ابھی ہماری نظر سرینگر پر ہے۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیر تک لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کشمیریوں نے کرب میں گزارا ہے لیکن اب ہم دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں باتیں نہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خوداردایت کی فتح تک ساتھ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی شناخت چھیننے کی کوشش کی اور آر ایس ایس بھارتی حکومت نے کشمیر کو ضم کرنے کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کشمیریوں کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ کورونا کے بعد دنیا کو معلوم ہو گیا کہ لاک ڈاوَن کیا ہے ؟ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا جبکہ جینوا میں جب کشمیریوں پر ظلم کی بات ہوئی تو بھارتی نمائندہ منہ چھپا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عزیر بلوچ حراست میں،سہولت کار اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں: علی زیدی

انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے ساتھ حمایت کا دن ہے۔ آج کے دن جموں و کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی لیکن ہندو پنڈت، لداخ کا بدھ مت یا وادی کا مسلمان کسی نے تقسیم کو قبول نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں