ریاض: حجاج کرام نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔
عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے شیاطین کو کنکریاں ماریں۔ انہیں شیاطین کو مارنے کے لیے کنکریوں کی تھیلیاں فراہم کی گئیں تھیں۔
مزدلفہ میں قیام کے دوران حجاج کرام کو جمعہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے سعودی حکومت کی مہیا کردہ خصوصی بسوں کے ذریعے گروپوں کی شکل میں جمرات (منیٰ) لے جایا گیا جہاں انہوں نے تینوں شیاطین کو باری باری کنکریاں ماریں اور دعائیں کیں۔
قربانی کرنے کے بعد عازمین احرام اتار کر عام لباس زیب تن کریں گے۔
حجاج کرام نے خصوصی بسوں کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچنے کے بعد مغرب و عشا کی نمازیں اکھٹی ادا کیں۔ حجاج کرام نے پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے، خطبہ حج
میدانِ عرفات میں حجاج کرام رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی تکمیل کے بعد جمعرات کی شام مزدلفہ کی جانب روانہ ہو ئے تھے۔ انھوں نے میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا اور ظہر و عصر کی با جماعت نمازیں اکھٹی ادا کیں۔
حجاج کرام نے نویں ذی الحجہ کا سورج غروب ہونے تک وہیں قیام کیا جس کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعے وہ مزدلفہ روانہ ہوئے۔
خانہ کعبہ اور حجر اسود کوچھونا منع ، حج کے متعلق نئےقواعدوضوابط جاری
حجاج کرام کنکریاں مارنے کے بعد جانوروں کی قربانی کریں گے۔ یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا۔ حجاج کرام اسی دوران اپنے سر کے بالوں کو منڈوائیں گے اور کعبۃ اللہ کا آخری طواف کریں گے۔ کعبۃ اللہ کے آخری طواف کے ساتھ ہی مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے حجاج کرام نے عرفات سے مزدلفہ اور مزدلفہ سے منیٰ کا سفر خصوصی بسوں کے ذریعے طے کیا ہے۔
صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت
کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ حجاج کرام مناسک کی ادائیگی ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے سے کررہے ہیں۔