جیمزبانڈ، ونڈر وومن اور ایونجرز پیچھے ہٹ گئے

جیمزبانڈ، ونڈر وومن اور ایونجرز کورونا کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے

جیمزبانڈ، ونڈر وومن اور ایونجرز سمیت کئی بڑے بڑے جاسوس اور سپر ہیروز کورونا وائرس  کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ 

ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاک بسٹر فلم ’ پرواز ہے جنون‘ جلد چھوٹی اسکرین کی زینت بننے کو تیار

کورونا کی وجہ سے سب سے بڑا جھٹکا لگا دنیا کے سب سے بڑے جاسوس جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون کو لگا،
فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کو اپریل میں ریلیز ہونا تھا لیکن شائقین اب نومبر میں جیمز بانڈ کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

ونڈر وومن کے لاجواب ایکشن سے بھرپور فلم ونڈر وومن 1984 کے سیکوئل کو کورونا وائرس کے باعث جون کے بجائے اکتوبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: گورنر نیویارک اور مشہور فلمی شخصیات کی لوگوں کو گھر پر رہنے کی تلقین

ایونجرز کی بلیک وڈو کا یکم مئی کو ریلیز ہوکر سب کو اپنا فین بنانے کا سپنا ادھورا ہی رہ گیا، فلم اب اس سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

کار ریسنگ پر مبنی سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیوریئس’ کی نویں فلم کا تین سال سے انتظار کرتے مداحوں کا انتظار طویل ہو گیا
ون ڈیزل کے مداح اب انہیں آئندہ سال مئی کی بجائے اپریل 2021 میں جرائم کے خاف جنگ کرتا دیکھ سکیں گے۔

ٹام کروز کے پرستاروں کو بھی کرنا ہو گا انتظار کیونکہ جانباز پائلٹ کی فلم اب جولائی 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی وڈ کی ایک اور سیکوئل ’اے کوائٹ پلیس ٹو‘ کی ریلیز بھی کورونا کی نذر ہوگئی ہے، ہالی وڈ کی اس ہارر فلم کو مارچ میں ریلیز ہونا تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز 2021 اپریل میں فائنل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’شانگ چی‘ کے ڈائرکٹر کورونا وائرس کا شکار

چینی جنگجو خاتون پر بنائی گئی فلم مولان 24اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جانی تھی لیکن اب خطروں سے کھیلتی اس جانباز خاتون کی فلم کی ریلیز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے.


متعلقہ خبریں