اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ استعفی دینا اور لینا پروفیشنل لائف میں صاحب کردار لوگوں کا کام ہوتا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ہاں یا تو 10 سال کی ڈیل کر کے جدہ فرار ہوا جاتا ہے یا تو مجھے کیوں نکالا کا رونا رویا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدرس نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا، ڈیڑھ سال میں کئی جھوٹے الزامات کا سامنا کڑنا پڑا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں جب کورونا کم ہو رہا ہے۔
دوسری جانب تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ مجھ پر ہونے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان وژن پر اثر اندا ز ہورہی تھی۔
تانیہ ایدروس نے امریکہ کی برانڈیز یونیورسٹی سے بائیولوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری لی اور پھر میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی شہریت رکھنے والےوزیروں،مشیروں کے استعفے کا مطالبہ
انہوں نے گوگل کی جنوبی ایشیا کی کنٹری منیجر کے طور پر 2008 سے 2016 تک کام کیا اور پھر انہیں گوگل کے پراڈکٹ، پیمنٹ فار نیکسٹ بلین یوزر پروگرام کی ڈائریکٹر بنادیا گیا تھا۔