پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیرصدارت ہو گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید کی بھی منظوری  دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی کابینہ میں پیش گئی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں واپڈا چیئرمین،ممبران کی تقرریوں کےلیے قواعد وضوابط کا معاملہ موخرکر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کےسی ای او کی تعیناتی اور اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کے بل کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزید برآں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں