کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، نیپرا

کراچی کو اضافی بجلی: کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی میں اہم معاہدہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردیا ہے

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نےکراچی میں لوڈشیڈنگ پر رپورٹ جمع کرادی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

نیپراکی جانب سے کے الیکٹرک کوشوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق بجلی بحران کی وجہ ایندھن کی کمی قراردیناغلط ہے۔  کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی۔ کےالیکٹرک نےسوئی سدرن سےمعاملات طےنہیں کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی زائد بلنگ کے آڈٹ  کا مطالبہ کیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے چیئرمین نیپرا کو لکھے گئے خط  میں کہا تھا کہ عام آدمی کے لیے کے الیکٹرک کا بل ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرشہری کے الیٹرک سے متعلق مختلف امورپرشکایت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق خط میں تحریر کیا گیا تھا کہ سب سے زیادہ شکایات زائد بلنگ کی مد میں ہے۔

گورنرسندھ کی جانب سے جو خط بھیجا گیا تھا کہ کے الیکٹرک شکایت کے ازالےکے بجائے بل ادا کرنےکی تاکید کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک سے متعلق زائد بلنگ کا آڈٹ کیا جائے اور جن کی شکایات جائز ہیں ان کے زائد بلنگ کی رقوم واپس کی جائیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے چیئرمین نیپرا کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے شکایات کرنے والوں میں گھریلوصارفین کےعلاوہ صنعتی اورکمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں