مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں طلب


کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس میں ماہ ذوالحجہ کے چاند کی رویت کا  فیصلہ  ہوگا۔

رویتِ ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

چاند کی رویت کی شہادت یا اس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے شہری ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں

021-99261404، 0321-2022000۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، واشنگٹن پوسٹ

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہوگی۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  کہا کہ کورونا وبا سے لڑنے کے لیے جلد ہی ہماری 4 کمپنیاں وینٹی لیٹرز بنارہی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو کورونا کیس سامنے آیاتھا۔ ہمارے پاس سینیٹائزر تک موجود نہیں تھے۔ وزارت سائنس کا مقصد نچلے طبقے کی مدد کرنا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں وینٹی لیٹرز کی فراہمی ہے۔ پاکستان بہت جلد دوسرے ممالک کو بھی وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا۔  پاکستان بہت جلد دوسرے ممالک کو بھی وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے مقامی طورپر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے پیداواری پلانٹ کا افتتاح کر دیا

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں ڈرونز کی اہمیت سے انکار نہیں۔ زرعی شعبے میں ڈرونز کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوگی۔ ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عراق اور وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط ہو رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کو ڈرون دے رہے ہیں تاکہ ٹڈی دل کو روکا جا سکے۔


متعلقہ خبریں