کراچی: گرمی کا 38سالہ ريکارڈ ٹوٹ گيا، پارہ 41 سینٹی گریڈ کو چھوگیا


کراچی: کراچی  میں رواں ماہ گرمی کا 38 سالہ ريکارڈ ٹوٹ گيا اور پارہ 41 سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1982 میں کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1958 میں جولائی کے مہینے میں کراچی کا درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثناء  کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد بجلی غائب ہوگئی۔ کراچی کے علاقے صدر،آئی آئی چندریگرروڈ اور اطراف میں بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: شہریوں کے لیے اچھی خبر، بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی میں بارش ہوتے ہی کھارادر، میٹھادر، لی مارکیٹ اورآگرہ تاج کالونی، کورنگی، سائٹ ایریا اور بلدیہ ٹاوَن کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

ہم نیوز کے مطابق لیاقت آباد، گلبہار، گلستان جوہر، لیاری اورنارتھ کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

ہم نیوز کو بلوچ کالونی، بھٹائی آباد، گلشن اقبال اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں رہائش پذیر افراد نے بتایا ہے کہ بجلی ان کے علاقوں میں بھی بند ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ نہایت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

کراچی میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ شاہراہ فیصل، ملینئم مال، صدر اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں