معروف اداکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے منگنی کر لی


اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے منگنی کر لی ہے۔

فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جبکہ سارہ خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ میں نے ہاں کہ دیا ہے!‘

پاپ گلوکار فلک شبیر کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جبکہ سارہ خان بھی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام مانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سارہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین  ہو گئی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکاروں میں ایمن خان 6.7 ملین کے ساتھ تا حال سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر 6.3 فالوورز کے ساتھ ماہرہ خان، تیسرے نمبر پر منال خان 5.6 ملین فالوررز کے ساتھ موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں