پنجگور: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، تین شہید آٹھ زخمی


اسلام آباد: دہشتگردوں نے پنجگورمیں سیکورٹی فورسزکے قافلے پرفائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین جوان شہید اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پانچ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں دو دن قبل سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو جوان شہید پانچ زخمی

آٓئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے جب علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی تھی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل، محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل تھے۔

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو جوان شہید، دودہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے شہید ہوانے والے تینوں جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بہادرسپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں