کلاسیکل گانے پر اداکارہ میرا کے رقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا کی کلاسیکل گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کا فن خوب جانتی ہیں۔

میرا کی کلاسیکل گانے پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا نے تِلے کی کڑھائی والی خوبصورت پیازی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ انہوں نے خوبصورت زیورات پہن رکھے ہیں اور کسی فیشن شوٹ میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مدھم سی آواز میں کلاسیکل گانا چل رہا ہے اور میرا اس گانے پر خوبصورت انداز میں رقص کر ر ہی ہیں۔

اداکارہ میرا کی ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، میرا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس خوبصورت انداز پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کیساتھ صارف نے لکھا کہ’ ہمارے اسٹوڈیو میرا جی کے آنے سے بہت خوشی ہوئی۔ آپ ایک قومی اثاثہ اور پاکستانی فلم انڈسٹری لولی ووڈ کی کوئین ہیں۔


متعلقہ خبریں