اسلام آباد: پاکستان نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر پابندیوں کے خلاف یورپی یونین ائیر میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار اور پی آئی اے حکام آئندہ ہفتے یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی میں اپیل دائرکریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں متعین سفیروں کےعلاوہ پاکستانی نژادبرطانوی پارلیمنٹیرین سے بھی رابطےشروع کردیے گئے ہیں۔
پی آئی اے پیرس،میلان، کوپن ہیگن اور بارسلونا کے لیے ہفتے میں پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ قومی ایئرلائن برطانیہ کےلیےہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
اس سے قبل یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی تھی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق یورپی یونین نے یہ اجازت حکومتی سطح پر کی جانے والی کاوش کے بعد دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طورپرتمام یورپی ممالک کےسفرا سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین: رکن ممالک کیلیے 500 ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپی ممالک کے حکام سے رابطے میں ہیں۔