مہوش حیات کو مدینہ منورہ کی یاد آنے لگی

مہوش

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو مقدس شہر مدینہ منورہ کی یاد آنے لگی ہے۔

مہوش حیات جو نہ صرف شاندار اداکاری بلکہ سماجی اور سیاسی موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہیں نے اس بار اپنی ذاتی زندگی کی ایک خواہش اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ اور بھائی دانش حیات کے ساتھ مدینہ منورہ میں غنبد خضریٰ کے سامنے کھڑی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے یہ نعتیہ اشعار تحریر کیے ہیں ’اے مدینے کے زائر خدا کے لیے، داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا ۔۔۔ بات بڑھ جائے گی، دل تڑپ جائے گا، میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے ۔۔۔‘

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا پیغام، ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھیں

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ میں اس وقت کی بےچینی سے منتظر ہوں کہ جب اپنی فیملی کے ساتھ رحمتوں سے بھرپور لمحات دوبارہ گزار سکوں۔

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ برس 2019 ماہ نومبر میں اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی تھی۔


متعلقہ خبریں