انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا

ڈالر سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد 167.66 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 709 کی سطح سے ہوا اور ابتدا میں اس میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام 100 انڈیکس 230 پوائنٹس اضافے سے 33939 کی سطح پر بند ہوا۔

آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 122,491,395 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,582,938,504 بنتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال میں مجموعی طور پر کوئی بہتری نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ

پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو اسٹاک مارکیٹ 48 ہزارکی سطح پرٹریڈ کر رہی تھی جو28 ہزارپوائنٹس تک نیچے آنے کے بعد اب 34 ہزارکی سطح پرٹریڈ کررہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک اسٹاک ایکسچینج کیلئےکوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے 20 ارب روپے کےبیل آؤٹ پیکیج مارکیٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سابق وزیرخزانہ اسد عمرکو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔

اپریل 2019میں مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جوکہ 35 ہزار تھی اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 1200 ارب روپے کی کمی آ چکی تھی۔

مئی 2019 میں آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرض لیا گیا اور مارکیٹ 34 ہزارکی سطح تک پہنچ گئی۔ مئی میں ہی ڈالرنے اونچی اڑان بھری اور اسٹاک ایکسچینج 33 ہزارکی سطح پر پہنچ گئی۔

حکومت نے جولائی کے مہینےمیں شرح سود ساڑھے 13 فیصد پربرقرار رکھی تو مارکیٹ 32 ہزارکی سطح پرپہنچ گئی۔ اگست میں مارکیٹ 30 ہزارکی سطح پرپہنچ گئی سرمایہ کاروں کوایک دن میں125 ارب روپے کا نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں