مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے، عمران خان

عالمی برادری کی مظالم پرخاموشی ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مظالم  پرعالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے اور عالمی برداری مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا، احسن اقبال

وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مظالم  پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔


متعلقہ خبریں