محکمہ خزانہ پنجاب کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کمی کی تجویز


لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کمی کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کےترقیاتی بجٹ میں تقریبا 28 ارب کمی کی تجویزدی گئی ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 322 ارب روپے کا تخمینہ تجویز کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال ترقیاتی بجٹ کی مد میں 350 ارب روپے مختص کیے گئےتھے، انسداد کورونا کے لیےآئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپےمختص کرنےکی تجویز دی گئی۔

بجٹ 2020-21 میں شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ 

ذرائع کے مطابق صحت سہولت کارڈ کےلیے 12 ارب، نئی یونیورسٹیز کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

آئندہ مالی سال کےبجٹ میں اینوائرنمنٹ اینڈومنٹ فنڈ کی مد میں 8 ارب روپےمختص کرنے کی تجویزدی گئی، پنجاب کےشہروں کےترقیاتی پروگرام کیلئے ساڑھے7 ارب روپےمختص کرنےکی تجویز دی گئی۔


متعلقہ خبریں