پاکستان کا بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر سخت رد عمل

 ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی دوبارہ ہرزہ سرائی اور دھمکیوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت وہ موثر ردعمل یاد رکھے جو پچھلے سال فروری میں دیا گیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے بیان کے مطابق پچھلے سال فروری میں ہماری صلاحیت اورعزم کا واضح مظاہر ہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے پاکستان پر فضائی حملوں اور سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی تھی جس کو پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی دھمکیوں سے خطے کی سیکیورٹی صورت حال بگڑ رہی، وزیر خارجہ

بھارتی ایئرفورس کے طیارے خیبرپختونخوا کے علاقے بالا کوٹ تک آگئے تھے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبورکردیا تھا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)  نے بتایا تھا کہ بھارتی طیارے بالا کوٹ کے قریب اپنا پے لوڈ گرا کر واپس بھاگ گئے تھے۔

بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں