ورلڈریکارڈز کی نصف سنچری کرنے والا پاکستانی


پاکستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم نے پچاس ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کے زیر اہتمام راشد نےمزید 3 گنیزورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔

گینزبک آف ورلڈریکارڈ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق راشد نسیم گینزبک آف ورلڈریکارڈ میں پچاس ریکارڈ درج کرانے والےدنیا کے پہلے مارشل آرٹس ایکسپرٹ ہیں۔

ورلڈریکارڈز کی نصف سنچری کرنے والا پاکستانی
فوٹو: ہم نیوز

محمد راشد نے  دنیا بھر میں مشہور بوتل کیپ اوپن چیلنج میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے راشد سے رابطہ کرتے ہوئےگائڈ لائن فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ماہر مارشل آرٹسٹ نے بھارتی جوڑی کا رکارڈ توڑ دیا

پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ محمد راشد نے 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھولا۔

دوسرے ریکارڈ میں محمد راشد نے بوتلوں کے بیچ میں پھنسے تاش کے پتوں کو ایک منٹ میں بنا بوتل گرائے نن چاقو کی مدد سے باہرگرایا۔

تیسرے ریکارڈ میں17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں نن چاقو کی مدد سے بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ چائنیزکنگفو ماسٹر نے 34اعشاریہ 60 سیکنڈ میں بنایا تھا۔

راشدنسیم گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں پچاس ریکارڈدرج کرانے والے دنیا کے پہلےمارشل آرٹس ایکسپرٹ بن گئے ہیں۔ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے جن میں 51 عالمی ریکارڈ بھی شامل ہیں۔

گینیز بک آف ورلڈ رکارڈ

گینیز ورلڈ ریکارڈز سالانہ چھپنے والی ایک کتاب ہے جس میں دنیا بھر سے غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والوں کے کارنامے شائع کیے جاتے ہیں۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن دس نومبر 1955 میں شائع ہوا تھا۔

اپنی فروخت کے لحاظ سے بھی یہ کتاب ایک ریکارڈز سمجھی جاتی ہے، اب تک دنیا بھر میں اس کی 120 ملین سے زائد جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ گینیز بک کا نیا ایڈیشن ہر سال شائع کیا جاتا ہے جس میں گزشتہ سال قائم ہونے  والے ریکارڈز درج کیے جاتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں