نواز شریف ملک کو نقصان پہنچا کر بیرون ملک سیر کر رہے ہیں، کابینہ ارکان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی تذکرہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کہ نوازشریف ملک کو نقصان پہنچا کر بیرون ملک سیر کر رہے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور مراد سعید نے گندم اسکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ اور  ذمہ داران کو سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے مشکل مالی صورت حال کے پیش نظر کفایت شعاری اپنانے کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اے سی بھی بند کرا دیئے جس پر بعض وزرا نے شکوہ کیا کہ اے سی چل رہا ہے نہ کھانا مل رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کئ اجلاس میں  این سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی جب کہ ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ اراکین کو کورونا کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جبکہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارتخیبر پختونخوا کے ترقیاتی امور پر اجلاس

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو فصلوں پر ٹڈی دَل حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں 5 روز تمام کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجےتک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، کریانہ، گروسری اور پٹرول پمپس ہفتے میں 7 دن کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارتخیبر پختونخوا کے ترقیاتی امور پر اجلاس

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ ایس اوپیز کےساتھ چلتی رہےگی جبکہ ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

اجلاس کے بعد کورونا کی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ اب کورونا کے ساتھ جینا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں جیسے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا پتہ چلا ہم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کر ملک میں لاک ڈاؤن لگایا۔


متعلقہ خبریں