کراچی: ایک ہفتے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 55 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 مئی تک مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 7 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس6 ارب 52 کروڑ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اس وقت ملکی مجموعی ذخائر 18 ارب 59 کروڑ ڈالر ہیں۔
خیال رہے کہ 30 اپریل کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔