پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ: نئی پیشکش کے لیے بینچ مارک؟

مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے خصوصی معاشی تھنک ٹینک نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کو نئی پیشکش کے لیے بینچ مارک بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق خصوصی معاشی تھنک ٹینک نے یہ مشورہ منعقدہ اجلاس میں دیا جو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

خصوصی تھنک ٹینک کے اجلاس میں بینکوں اورمالیاتی اداروں کے اقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی جس کا بغور جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس نے عارضی ریلیف اور چھوٹی صنعتوں کے لیے رعایت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ماہرین نے بتادیا: معیشت کو ری سیٹ اور ری بوٹ کریں

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف اے ٹی ایف کے تحفظات، ترسیلات زراورڈیجیٹل اکانومی کے متعلق تفصیلی اظہار خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات کو سراہا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ نے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ فریقین کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کرائیں۔

کورونا کے باعث پاکستان کی برآمدات کو شدید دھچکا لگا، مشیر خزانہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی تھنک ٹینک کا دیگر کمیٹیوں کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے اور ان پر غور کرنے کے لیے جلد دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں