لاہور: مہنگے داموں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر چھ دکاندار گرفتار

مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگے داموں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر چھ دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر صنعت وتجارت  پنجاب میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اور مرغی کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 120 روپے فی کلو مہنگا

مہنگے داموں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر چھ دکان داروں کو حراست میں لیتے ہوئے گوشت بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

پم نیوز کے مطابق زیر حراست دکاندار دوسوساٹھ  روپے کے بجائے ساڑھے تین سو روپے فی کلو مرغی کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں کورونا لاک ڈاون کے سبب پولٹری مصنوعات کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں،کراچی میں مرغی کا گوشت شہریوں کی پہنچ سے باہرہوتا جارہاہے۔

مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 120 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد شہر بھر میں مرغی کا گوشت 300 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔

مارکیٹ میں زندہ مرغی 100 روپے اضافے سے گوشت 220 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے سے مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کئی ماہ نقصان کی وجہ سے فارمرز نے مرغی کی پیداوار کم کردی تھی۔


متعلقہ خبریں