عمران خان ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی میں بھارت سنیل گواسکر، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج اور ویوین رچرڈز جبکہ بھارت کے سچن ٹنڈولکربھی شامل ہیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگست یا ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کا امکان

ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کےکمار سنگاکارا، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور ویسٹ انڈیز کےمیلکم مارشل بھی ریسٹ آف ورلڈ الیون کا حصہ ہیں۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون میں کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن کو بھی جگہ دی گئی ہے

 


متعلقہ خبریں