پاکستان میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار سے متعلق چاند ہمیشہ تنازع بنا رہتا ہے جبکہ مذہبی تہوار کو یکجہتی کی علامت بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سائنس کا دور ہے اور اب چاند دیکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے۔ چاند دیکھنے سے ٹیکنالوجی کا تعلق نہ ہونے کی بات مسترد کرتا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے اور سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا۔ چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے جبکہ سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 24 مئی کو ہو گی

انہوں نے کہا کہ کل دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں عید منائی جائے گی اور 24 مئی بروز اتوار کو پاکستان میں بھی عید ہو گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند 7 بجکر 36 منٹ سے 8 بجکر 14 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے جہاں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہو گی۔


متعلقہ خبریں