جے آئی ٹی کے40 ہیرے کہاں سے آئے تھے؟ نوازشریف


اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں بننے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا قوم کوبتائیں کہ ان کی ٹیم میں شامل 40 ہیرے کون تھے اور کہاں سے آئے؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نےکہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ 40 لوگوں نے بنائی، جس میں 30تفتیش کار اور عملے کے 10 لوگ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’جب واجد ضیاء سے پوچھا جاتا ہے یہ کون لوگ تھے تو وہ کہتے ہیں میں نہیں بتاسکتا، وہ کیوں نہیں بتاسکتے؟ آپ ملک کےمالک نہیں، صرف جےآئی ٹی کے سربراہ ہیں۔ مجھ پر مقدمہ ہے، میں اور قوم جاننا چاہتے ہیں، یہ کون سے نامعلوم لوگ تھے‘۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ چل رہا ہے اس میں بدعنوانی کسی کو نظر نہیں آرہی جب کہ مقدمے میں نا انصافی پوری قوم کو نظرآرہی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ یہ مقدمہ میرے خلاف بنا اور جھوٹ کھل کر قوم کے سامنے آ رہا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقامے پر آیا۔ غلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں۔

جمعرات کو نواز شریف کے ہمراہ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں