شہباز شریف کی پیشی پر ن لیگ میں غصہ ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں نیب کو سیاسی انتقام کےلیے استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نیب ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے۔

بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

ہم نیوزکے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شہبازشریف کی نیب میں پیشی کے بعد ن لیگ کے لوگوں میں غصہ پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے شہباز شریف کو صرف لیپ ٹاپ میں دیکھا ہے اور اس سے باہر انہیں نہیں دیکھا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو افراد کے بجائے قانون کے ماتحت کیا ہے۔

سابق حکمراں جماعت ن لیگ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اقتدار ن لیگ کی سوچ کا ہمیشہ سے محوررہا ہے۔

نیب مقدمات ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت بھی اپنی ذات سے کبھی باہر نہیں نکل سکی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف تقریباً دو گھنٹے تک نیب کے دفتر میں موجود رہے تھے۔ نیب حکام نے انہیں دو جون کو دوباہ طلب کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے تماشہ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے جاری ہے۔

’ نیب ٹارزن بننے جا رہی ہے اور شہبازشریف گرفتار ہونے والے ہیں ‘

سابق وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے اس ضمن میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیب کے تمام سوالات کے جواب جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے نیب کو جوابات تحریری طور پر جمع بھی کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پراب تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان اورعثمان بزدار قانون کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوسکتے ہیں؟

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب  

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کا جرم طبی عملےکو حفاظتی کٹس فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی نیب میں پیشی سے حکومتی کارکردگی بہترنہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں