بھارت کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان


نئی دہلی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4 مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔جہاں خطرہ کم ہوگا وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: برطانوی حکومت نے لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کر دی

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے احکامات کے تحت بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1154 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا سے نو ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں