اسٹاک مارکیٹ: کاروبار کے اختتام پر 605 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا اور کاروبار کے اختتام پر 605  پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ  کو بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 553 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 33 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 33 ہزار 156 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 605 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار 158کی سطح پر بند ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 110,974,444 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,901,363,034 بنتی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا تھا جبکہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملاجلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 44 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا اختتام 667 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار499 کی سطح پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15روپے فی لیٹر کمی کا امکان

منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں1076 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں صرف41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں