گنجائش سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کورونا وائرس، سندھ میں اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گنجائش سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مزید آئیسولیشن مراکز اور فیلڈ اسپتال قائم کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایکسپو سینٹر کراچی میں مزید 1500 بستر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 383 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں جتنے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں لوگوں کو ہوم آئیسولیشن میں رکھنا مشکل ہے جبکہ فیلڈ اسپتال ڈالمیا گراوَنڈ اور دارالاحساس منگھوپیر میں قائم کیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی اے ایف میوزیم کے کنونشن سینٹر میں بھی فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 269 ہو چکی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 723 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار378 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,232، خیبرپختونخوا 1793، بلوچستان 722، اسلام آباد 235، آزاد کشمیر 55 اورگلگت بلتستان میں 308 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 866 مریض صحت یاب ہوگئے۔


متعلقہ خبریں