قرضوں سے نجات کا معاملہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے قرضوں سے نجات کے معاملے پر اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کےنتیجے میں قرضوں کےمسئلے کا حل تلاش کرنےکیلئےمشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متعدد عالمی رہنماوَں سےرابطہ کر کے اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےقرضوں سےنجات کی اپیل کوعالمی سطح پر سراہا گیا ہے، صدرجنرل اسمبلی اورسماجی کونسل کےسربراہ نے وزیراعظم کی اپیل کی تائید بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں