رمضان المبارک: فردوس عاشق اعوان کی امت مسلمہ کو مبارکباد

راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان المبارک کے آغاز پرامت مسلمہ اورقوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت کا رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روزہ انسان میں صبر و استقامت اور دوسروں کے لیے احساس پیدا کرتا ہے۔


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس میں غریبوں کاخیال رکھنا سب کی ترجیح ہونا چاہیے۔

وزیراعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر قوم کو مبارکباد

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ماہ صیام کے فیوض وبرکات سے ہم سب کوبہرہ مند فرمائے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں