کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 607 ہوگئی۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے 8 افراد جاں اور174صحت یاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 228 افراد جاں بحق، 10825 متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 228 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10825 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 742 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 مریض جان کی بازی ہار گئے۔