سندھ میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3671 ہوگئی



کراچی: سندھ میں کورونا کے298نئےکورونا وائرس کےکیسزآئے ہیں اور مجموعی تعداد 3671 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا کے باعث آج مزید 4 مریض جاں بحق ہوئے اور صوبے میں مجموعی طور پر73 افراد وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں ہوچکے ہیں۔

سندھ میں اموات کل مریضوں کا 1.98 فیصد ہے۔ 2934 مریض زیرعلاج ہیں۔ 1871مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں جب کہ 640 آئیسولیشن اور 423 اسپتالوں میں ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24گھنٹے میں کراچی میں 202 اور96 دیگر اضلاع میں سامنے آئے ہیں۔ ضلع وسطی کراچی میں 29 اورشرقی میں 25نئے کیسز آئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر میں79، جنوبی کراچی میں63 اور غربی کراچی میں6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سکھر میں20، شہید بینظیرآباد8، لاڑکانہ11، دادو 2، گھوٹکی اور سجاول میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم کردی گئی ہے اور اس بائیوسیفٹی لیول تھری لیب نے آج سے کام شروع کردیا ہے۔

لیب کورونا وائرس کے روزانہ 800 ٹیسٹ کرے گی اور 3ہفتوں میں اس لیب کی ٹیسٹ کی صلاحیت 2400 ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مسقط سے 176 پاکستانی آئے تھے جن میں 36 کورونا کےمریض تھے۔ انگولا اور دبئی سے 510 مسافر آئے تھے جن میں 22 مثبت تھے۔


متعلقہ خبریں