‘پرائیویٹ اسکول فیس پر 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہیں’


لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام نجی اسکولز طلبہ کی ماہوار فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی سے متعلق نوٹیفکیشن ٹوئٹ کردیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کے بعد ہی فیس وصول کرسکیں گے۔ تمام اسکول فیسوں میں20 فیصد کمی کرکے نئے واوچرزکا اجرا کریں۔

مراد راس نے کہا کہ والدین حکومت پنجاب کی تجویز کردہ فیس واوچرز کے مطابق فیس جمع کرائیں۔ اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی تمام والدین کیلئے باعث اطمینان ہے۔


متعلقہ خبریں