پاکستان میں کورونا سے 212 اموات، 10 ہزار 76 متاثر



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 76 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  3 اموات ہوئی ہیں اور 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4,328 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 3,373، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان 290، اسلام آباد 194 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ70ہزارسےزائداموات

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان 6، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی سطح پر 66 فیصد اوربیرون ملک سے 34 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں