پاکستان میں کورونا سے 201 افراد جاں بحق، 9ہزار565متاثر



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 201 ہوگئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 565 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 ہزار 73 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 349 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 4 ہزار 255 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 3,052، خیبرپختونخوا 1276، بلوچستان 465، گلگت بلتستان 281، اسلام آباد 185 اور آزادکشمیرمیں 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ70ہزارسےزائداموات

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 80 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 66، پنجاب 45، بلوچستان6،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

اب تک 2066 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بیرون ممالک سے 34 اور لوکل ٹرانسمیشن کے 66 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت پاکستان کے 590 اسپتالوں میں 2 ہزار 216 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں