وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی صورتحال پرغورکرے گی اور تعمیراتی شعبےکوسیلز ٹیکس کی چھوٹ دینےکی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریٹائرمنٹ کےبعد سرکاری رہائش گاہ سےمتعلق پالیسی پرنظرثانی کی منظوری دی جائےگی۔

اس کے علاوہ مسابقتی کمیشن کی تشکیل نوسےمتعلق سفارشات کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وفاقی کابینہ اقلیتوں کےقومی کمیشن کی تشکیل نوکی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی کےاجلاس میں کیےگئےفیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں