بیجنگ: چین کے فٹ بال کلب نے1.7 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوانگ ذو ایورگرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا جو 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔
فٹ بال کلب کے صدر زی ہائیجن نے کہا ہے کہ کنول کے پھول کی شکل پر بننے والے عالمی معیار کا اسٹیڈیم چین کے لیے اسی طرح امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس طرح برج خلیفہ دبئی اور سڈنی اوپرا ہاؤس آسٹریلیا کے لیے رکھتا ہےاور یہ دنیا میں چینی فٹبال کی اہم علامت بنے گا۔
Chinese side Guangzhou Evergrande have begun construction on their new 100,000-seat stadium, at an estimated cost of $1.7 billion ?? pic.twitter.com/AWXLuZNtxy
— ESPN FC (@ESPNFC) April 18, 2020
شنگائی میں قیام پذیر امریکی ڈیزائنز حسن سید نے اسٹیڈیم کا ڈیزائن بنایا ہے۔ خیال رہے کہ گوانگ زو کو کنول کے پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے۔
گوانگ اوورگراینڈے چین اور ایشیاء کی کامیاب فٹ بال ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اس کلب نے آٹھ مرتبہ چینی سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دو ایشین چیمپئنز لیگز بھی اس کلب نے اپنے نام کی ہیں۔