بلوچستان میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز سروس کا افتتاح


کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے لوگوں کو مناسب قیمت پر چیزیں مہیا کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز سروس کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر موبائل یوٹیلیٹی اسٹور کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 10 ٹرکوں پر مشتمل موبائل یوٹیلیٹی اسٹورزکا افتتاح کیا کیا ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ 5 ٹرک کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ فراہم کریں گے۔دیگر 5 ٹرک صوبے کے دیگرعلاقوں میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹور سروس کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیراختیارکریں۔ کورونا وبا نے بڑے اور ترقی یافتہ ممالک میں تباہی مچائی ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم تقسیم کی جارہی ہیں۔ریلوے کی آئسولیشن ٹرینیں کل چمن روانہ ہوں گی۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آنیوالے پاکستانیوں کو 24 گھنٹے قرنطینہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں