سندھ: چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی اجازت مل گئی


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے  کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے مل کر ایس او پیز بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق سندھ کی ماہانہ قرضےکی کٹوتی نہ کرے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری کے تحت تمام اصول و قواعد کے تحت کاروبار ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں گی اسی روز درزی اور منسلک دکانیں کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن اے سیز والوں کی دکانیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک کی بھی کھولیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں تاجر وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

تاجر وفد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مثبت ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مزید دو افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اچھے انداز میں یقین دہانی کرائی، امید ہے جلد کراچی میں مارکیٹیں کھلیں گی۔

تاجر وفد کا کہنا تھا کہ پیر تک ایس او پیز دیے جائیں گے، ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا گھروں میں بند ہیں۔

نمائندہ تاجر وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آن لائن کاروبار کی بات کی اور 5 بجے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں