امریکہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز 8 جون سے ہو گا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں 8 جون سے دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں تاہم امریکہ میں 8 جون سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔

امریکہ ریاست فلوریڈا میں گالف کا عالمی ٹورنامنٹ کا آغاز 8 جون سے ہو جائے گا تاہم میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین نہیں جا سکیں گے۔

بین الاقوامی مقابلے میں 28 ممالک کے 93 گالفرز شرکت کریں گے۔ ایونٹ کمشنر جے موناہن نے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میگا ایونٹ کے ٹکٹ فروخت نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دو روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے عملے کو تنخواہوں میں کٹوتی کے ساتھ طویل رخصت پر بھیج دیا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں کورونامتاثرین کی امداد:رومان ریئس کا اپنےکرکٹ گیئر نیلام کرنے کا اعلان

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئی بھی کرکٹ سرگرمی نہ ہونے کی صورت میں بورڈ ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے جبکہ بورڈ کی جانب سے تمام عملے کو تنخواہ دی جائے گی تاہم معاشی حالات کے باعث تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں