پی ایم ڈی سی چلانے کیلئے9رکنی ایڈ ہاک کونسل قائم

پنجاب، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) کو چلانے کیلئے 9 رکنی ایڈہاک کونسل قائم کردی ہے۔

مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی گئی ایڈہاک کونسل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کریں گے۔

ایڈ ہاک کونسل کے ممبران میں اٹارنی جنرل، سرجن جنرل آفس پاکستان، وائس چانسلرنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم ڈی سی رجسٹرارکیس: حکومت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، وائس چانسلر سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھی ایڈ ہاک کونسل کے ممبر ہوں گے۔

وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ، پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے پی ایم ڈی سی کے رجسٹرارحفیظ الدین کی بحالی کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

اٹارنی جنرل نے رجسٹرارکی تعیناتی 2019 کے آرڈیننس کے تحت ہونے کا بتایا تو جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی ایم سی آرڈیننس ہی کالعدم قراردیدیا قانون ختم ہوگیا تو اس کے تحت ہونے والی تعیناتی کیسے بحال ہوسکتی؟

اٹارنی جنرل نے سابق جج کو پی ایم ڈی سی کا صدرتعینات کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی صوابدید ہے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان کو ہی دوبارہ تعینات کرے یا کسی اورجج کو کر دے۔

 

 


متعلقہ خبریں