سیوریج کے کنویں میں گر کر 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق


خانپور: ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے محلہ فرید آباد میں سیوریج کے کنویں میں گر کر 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باسط، صدام اور علی حسن سیوریج کے کنویں میں گری بکری کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے خود بھی کنویں میں جا گرے اور دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق محلہ فرید آباد کے رہائشی  تینوں افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والےعلی حسن اور صدام سگے بھائی تھے۔


متعلقہ خبریں