اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کو پروازوں کو خصوصی اجازت 14 سے 19 اپریل تک کے درمیان ہو گی۔
کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کی پروازوں کو کراچی، لاہور اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پروازوں کو احتیاطی تدایبر پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ طیاروں کے عملے اور مسافروں کی صحت کا لازمی خیال رکھنا ہو گا۔
ہم نیوز نے سی اے اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاری کردہ ہدایت نامے (ایس او پیز) پر لازمی عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معید یوسف
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کچھ دیر قبل اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے 20 اپریل تک چھ ایئرپورٹس کھول دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ایئرپورٹس کو کھولنے سے مسافروں کو لانے میں آسانی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چار اپریل کو فضائی حدود کھولنا شروع کردی تھیں اور رواں ہفتے دو ہزار مسافروں کو واپس لے کر آئے ہیں۔
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے مطابق بیرون ممالک مقیم 33 ہزار پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا مزدور طبقہ جو بیرون ملک ہے وہ ہماری اولین ترجیح ہیں اور پھر وہ افراد جو قید سے رہا ہوئے ہیں۔
ُپھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک وہ پاکستانی بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کے ویزے ایکسپائر ہوچکے ہیں تو انہیں بھی وطن واپس لانے میں ترجیح دیں گے۔