لاہور میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق


لاہور: لاہور کے علاقے سندر ملتان روڈ پرٹریفک حادثے میں  ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق تیز رفتار مزدے نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صدام، شان اورحرم فاطمہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

لاہور ٹریفیک پولیس کے مطابق مزدا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کر کے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔


متعلقہ خبریں