’وزیراعلی سندھ میڈیا اسکرین کی بجائے وزیراعظم سے بات کریں‘



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ  اپنے تحفظات پر میڈیا اسکرین کی بجائے وزیراعظم  سے بات کریں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی این سی سی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کو کسی فیصلے پر تحفظات تھےتواجلاس میں بات کرتے۔

پاکستان میں کورونا سے93 جاں بحق، 5,493 متاثر

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس کوئی تجویز ہےتواجلاس میں پیش کرتے، مراد علی شاہ میٹھامیٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو نہ کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کولانےکیلئےصوبائی حکومتیں ایس اوپیز پر کام کریں، وفاقی حکومت بھی اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کےخلاف مشترکہ طور پر آگے بڑھ رہے ہیں، پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے ہمیں مل کرکام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےچند انڈسٹریز کو کھولنے کیلئے وقت مانگا ہے،وزیراعظم  نے سندھ حکومت کو وقت دے دیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ  حکومت کے پاس جس چیز کی کمی ہے وفاق کو آگاہ کرے،سندھ میں موجود عوام پاکستان کے ہی شہری ہیں، وفاق نےسندھ حکومت کو کسی کام سے نہیں روکا۔


متعلقہ خبریں