کراچی: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گارمنٹ فیکٹری سیل، دو گرفتار


کراچی: پولیس نے شہر میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارکر گارمنٹ فیکٹری کو سیل کردیا۔

پولیس نے گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے دو سپروائزر گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس آفیسر کے مطابق کراچی میں جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیکٹری میں کام جاری تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی لاک ڈاوُن: مشتعل ہجوم کا پولیس پر حملہ، خاتون ایس ایچ زخمی

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے فیکٹری میں 125 ملازمین کام کررہے تھے۔ ملازمین میں 14 خواتین ورکرز بھی شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں