حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ

پنجاب: لاک ڈاؤن میں15روز کی توسیع

فائل فوٹو


پنجاب: محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے لاک ڈاوَن میں سختی کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، سیکریٹری داخلہ اور پولیس سربراہان کومراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عوام  کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے انتظامی افسران کومراسلہ بھیج دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے 2پرفارمے پُرکرکے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے کے مطابق پنجاب کےمختلف اضلاع میں لوگوں کی آمدورفت کو پرفارمہ میں بھرکربھیجا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبے سے باہرعوام کی آمدورفت کا پرفارمہ بھر کر دوسرے صوبوں کی جانب بھیجا جائے۔

خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے عائد مشروط سفری پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا۔

پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ2594مریض رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ30 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے12 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق صوبے میں216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں