اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا کیخلاف جنگ میں فنڈز دینے کی اپیل ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف اوورسیزفنڈ میں اپناحصہ ڈالیں، پاکستان نےاب تک 8 ارب ڈالرریلیف فنڈز کیلئےجمع کیے ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ نے اپنےعوام کو2 ہزار 200 ارب روپے کا ریلیف دیا، جرمنی اورجاپان نےایک ہزارارب ڈالرکا ریلیف دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جرمنی اورجاپان کی آبادی پاکستان سےآدھی ہے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا پر کورونا کا عذاب آیا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی حالات اچھےنہیں تھے اور اب لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے۔
وزیرارعظم نے اس اعزم کا اظہار کیا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔
عمران خان آج سے بیرون ملک پاکستانیوں کیساتھ رابطہ مہم شروع کریں گے اور اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
وزارت اوورسیز کے تعاون سے خصوصی ویب سایٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی باآسانی فنڈز دے سکیں گے۔
اوورسیز پاکستانی http://Covid.ophrd.gov.pk پر عطیات جمع کرا سکیں گے۔ فنڈز دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ویب سائٹ پر نام بھی شائع ہو سکے گا۔
ایک خاندان کی مدد کے لیے کم سے کم 35 ڈالر بھیجے جا سکیں گے جب کہ 35ڈالر یااس سے زیادہ کی رقم ماہانہ کی بنیاد پر بھی دی جاسکے گی۔