اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے روک تھام کے لیے امدادی سامان گلگت بلتستان پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت کیلئے 10 ہزار اور اسکردو کیلئے5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مہیا کر دی گئیں ، امدادی سامان میں حفاظتی سوٹس،دستانے،فیس ماسک اور شیلڈز سمیت طبی آلات بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں قومی اداروں میں ہم آہنگی وقت کی بڑی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر رہا ہے، نوجوان بھی قومی خدمت کیلئےخود کو آگے لائیں ۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے، این ڈی ایم کے تعاون سے سامان کی ترسیل 24 گھنٹے جاری ہے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ گلگت سے ٹائیگر فورس میں ہزاروں نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر رجسٹریشن کے عمل میں 5 روز کی توسیع کی گئی ہے۔